کھیل
01 جون ، 2012

پاکستان اور سری لنکا میں پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا میں پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

کولمبو… ہمبن ٹوٹا میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان میچ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا،یہ میچ محمدحفیظ کابطور کپتان پہلا میچ ہوگا۔ میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم نے فلڈلائٹس میں پریکٹس کی۔ سری لنکاکے کپتان مہیلاجے وردنے کاکہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آسان نہیں ،اس سے مقابلہ چیلنج ہوگا کیونکہ پاکستان کے اسکواڈ میں کافی ورائٹی ہے۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوینٹی میچز ہوں گے،دونوں ٹیمیں ان میچز کوستمبر میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2012 کی تیاریوں کا حصہ قراردے رہی ہیں۔

مزید خبریں :