کھیل
25 جنوری ، 2016

شاہد آفریدی کے بعد اظہر علی کا امتحان ،پہلا میچ آج رات

شاہد آفریدی کے بعد اظہر علی کا امتحان ،پہلا میچ آج رات

ویلنگٹن .....پاکستان کی ٹی 20ٹیم کے کپتان آفریدی کے بعد ایک روزہ اسکواڈ کے سربراہ کا امتحان آج سے شروع ہوگا ، شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے اسدشفیق اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کی شمولیت کا امکان ہے۔

گرین شرٹ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ونڈے آج رات 3بجے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق یا محمد رضوان میں سے کسی ایک کھلاڑی کاانتخاب کیاجائے گاجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انور علی، محمد عرفان، وہاب ریاض، عماد وسیم، محمد عامر، احمد شہزاد، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم اور سرفراز احمدٹیم کاحصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویلنگٹن کے میچ کیلئے ٹیم میں 5بلے باز ،3آل رائونڈر اور 3فاسٹ بالر شامل کریگا ،آل راؤنڈر شعیب ملک پاؤں کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انکی ٹیم میں شمولیت ممکن نہیں اور انکی جگہ اسد شفیق اور محمد رضوان میں سےکسی ایک کاانتخاب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :