دنیا
25 جنوری ، 2016

ایرانی صدرکا دورہ یورپ ،موٹر ساز کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کا امکان

ایرانی صدرکا دورہ یورپ ،موٹر ساز کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کا امکان

تہران ....... ایران نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کے دورہ یورپ کے دوران بین الاقوامی موٹر سازکمپنیوں پیگٹ اور رینالٹ کے ساتھ معاہدوں کا امکان ہے۔

دورہ یورپ کیلئے روانگی کے موقع پر مہرآباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کے دورہ یورپ کے دوران موٹر ساز کمپنیوں پوژو اور رینالٹ سمیت اہم کئی اہم کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شعبہ ہوابازی کوبہتر بنانے اور لوکوموٹو انجن خریدنے کی ضرورت ہے۔ایک روز قبل وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ صدر کے دورہ فرانس کے دوران فرانس سے 114 ایئربس طیارے خریدنے کی بات کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر کا دورہ یورپ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب امریکا اور دوسری عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایک ہفتہ قبل ہی اس سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔ان کے ساتھ پٹرولیم، ٹرانسپورٹ، صنعت اور صحت کے وزراءسمیت سیاسی و اقتصادی رہنماؤں کا سو رکنی وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

مزید خبریں :