کھیل
25 جنوری ، 2016

کرکٹ ساؤتھ افریقا نے غلام بودی پر بیس سال کی پابندی عائدکردی

کرکٹ ساؤتھ افریقا نے غلام بودی پر بیس سال کی پابندی عائدکردی

جوہانسبرگ.......کرکٹ ساؤتھ افریقا نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹر غلام بودی پر بیس سال ک پابندی عائد کردی ۔

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق غلام بودی نے 18 جنوری کو اعتراف کیا تھا کہ اُنہوں نے پچھلے سال ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران میچ فکسنگ کی تھی، بودی کے اس اعتراف کے بعد اُن پر بیس سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ، اس دوران وہ کسی بھی سطح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، ان بیس سال میں پانچ برس کی معطل سزا بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :