26 جنوری ، 2016
نئی دہلی ......برازیل کے مشہور و معروف فٹ بالر رونالڈینہو بھارتی ریاست کیرالہ میں بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے شہر کالیکٹ میں 21سال بعد منعقد ہونے والے سیٹ ناگ جی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کیلئے مشہور فٹ بالر رونالڈینہو کالیکٹ پہنچے تو راستے میں ان کی گاڑی کے محض چند فٹ کے فاصلے پر ایک ٹریفک سگنل کا پول گر کر ٹوٹ گیا۔
حادثے میں رونالڈینہو تو بال بال بچ گئے لیکن سگنل گرنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ان کی گاڑی کو راستہ فراہم کرنے کیلئے صفائی کرنی پڑ گئی۔