کھیل
26 جنوری ، 2016

ثانیہ اور ہنگس آسٹریلین اوپن کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ اور ہنگس آسٹریلین اوپن کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن.... ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور ہنگس نے کوارٹر فائنل میں گرونفیلڈ اور وانڈی ویگے کی جوڑی کو شکست دی۔

میلبورن پارک، آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلم ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرونفیلڈ اور وانڈی ویگے کی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے دو چھ، چھ چار اور ایک چھ سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سیمی فائنل میں ثانیہ اور ہنگس کا مقابلہ جولیا جارجز اور پلسکووا سے ہو گا۔


مزید خبریں :