دنیا
01 جون ، 2012

امریکی ادارے نے مشتبہ ایرانی جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی

ویانا… ایک امریکی تھنک ٹینک نے ایران کے مشترکہ جوہری تنصیبات کی نئی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق تجربات کے لئے استعمال ہونے والی سابق تنصیبات کو مکمل طورپر مسمار کر دیا ہے تاکہ جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو یہاں سے کوئی شواہد نہ مل سکیں جبکہ ان سیٹلائٹ تصاویر میں ان عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کے لئے استعمال ہونے والی بھاری مشینری بھی ا ن تصاویر میں واضح نظر آرہی ہے۔ امریکی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکورٹی نے اپنی ویب سائیٹ پر ایران کے مبینہ جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ سے لی گئی یہ تصاویر اس موقع پر جاری کیں ہیں جب ویانا میں اقوام متحدہ کے ایٹمی توانائی ایجنسی کے بند کمرے کے اجلاس میں بھی اسی قسم کی سیٹلائٹ تصاویر دکھائی گئی ہیں مغربی سفارتکاروں نے جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ہے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ تصاویر ایران کی پارچین ایٹمی پلانٹ کی ہیں جس میں واضح طورپر یہاں سے بعض چھوٹی عمارتوں کو مسمار کئے جانے اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام دکھائی دیتا ہے۔

مزید خبریں :