دنیا
01 جون ، 2012

برطانیہ : طلباء ویزا کے قوانین میں تبدیلی ، یونیورسٹیوں کی درخواست مسترد

لندن…برطانیہ نے ملک کی تقریباً70اعلیٰ یونیورسٹیوں کی طلباء کے ویزا قوانین میں تبدیلی پر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے،وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹیوں کے سربراہان نے کہا کہ بھارت اور دیگر غیر یورپی ممالک سے آنے والے طلباء ان نئے ویزا قوانین سے متاثرہوں گے اور ان طلباء کی آمد رک جانے کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی معاشی صورتحال بھی متاثر ہوگی کیونکہ یہ طلباء اپنے ساتھ زرمبادلہ لاتے تھے اس کے علاوہ برطانیہ کے اندر بین الاقوامی طلباء کی آمد کا سلسلہ بھی رک جائے گا،لہٰذا طلباء کے ویزا قوانین میں تبدیلی پر نظرثانی کی جائے،تاہم حکومت نے ان سربراہان کی تمام تر دلیل نظر انداز کرتے ہوئے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔

مزید خبریں :