کھیل
28 جنوری ، 2016

نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے آج ہوگا

  نیپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے آج ہوگا

نیپئر......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈےآج نپیئر میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کھیلا جائے گا ، سیریز بچانے کیلئے مہمان ٹیم کو میچ جیتنا ہوگا ،مقابلے کیلئے فاسٹ بولر عامر مکمل فٹ ، شعیب ملک کی شرکت پر تاحال سوالیہ نشان برقرارہے ۔

ددسرا ون ڈےآج نپیئر میں ہے،جہاں کا موسم ابر آلود ہے،خراب موسم ہی کی وجہ سے ٹیم پاکستان آج پریکٹس بھی نہ کر سکی ،جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

کیوی ٹیم کوسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،ویلنگٹن کے پہلے ون ڈے میں ابتدا میں پاکستانی بولرز نےدھاک بٹھائی
99 پر 6 کیوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی،اس دوران عامر ،انور علی نے شاندار پرفارمنس دی ،لیکن بعد میں کیوی بیٹسمین گرجے اور میزبان بالر برسے اور پاکستان کو 281رنز کے ہدف کا تعاقب مشکل بنادیا ۔

گرین شرٹس کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ محمد عامر مکمل فٹ ہیں البتہ شعیب ملک کی شرکت تاحال مشکوک ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجےشروع ہوگا۔

مزید خبریں :