28 جنوری ، 2016
لاہور ......سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے پاکستان ٹیم بولنگ میں زیادہ مضبوط ہے،ہدف کا تعاقب ہمیشہ مشکل بن جاتا ہے،اس لئے ٹاس جیتیں تو بیٹنگ کو ترجیح دیں ۔
جیونیوز سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کی ہر ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرتی ہے ،بولنگ پاکستان ٹیم کا مضبوط شعبہ ہے، ہمیں بھی ٹاس جیت بولنگ کو تو جیح دینا چاہیے ۔
وسیم اکرم نے کہا کہ کوچ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ تجربات کا وقت ختم ہوچکا، لیکن پاکستان کے تو اب تک اوپنرز بھی سیٹ نہیں ہوسکے۔
سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بولرز اچھی گیند کریں تو کپتان کی ضرورت نہیں لیکن جب انہیں مار پڑھ رہی ہو تو کپتان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔