دنیا
28 جنوری ، 2016

نائیجیریا:3خود کش حملے،ہلاکتیں13تک پہنچ گئیں

نائیجیریا:3خود کش حملے،ہلاکتیں13تک پہنچ گئیں

چی بوک...... نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں کے3 مقامات پر حملے،دھماکوں میں 13 افرد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں نے3 مقامات پر حملے کیے، حملہ آوروں کا نشانہ قصبے میں لگنے والا ہفتہ وار بازار تھا، ایک خود کش حملہ آور نے قصبے کی داخلی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

دوسرے حملہ آور نے بازار میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا، تیسرے حملہ آور کو لوگوں نے پکڑ لیا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مزید خبریں :