28 جنوری ، 2016
نیپئر.........پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ مکلین پارک، نیپئرمیں آج ہونے والا میچ بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوگیا،میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ صبح ساڑھے 7بجے کیا جائیگا۔
صبح چھ بجے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے،نیپئر میں تاحال بارش جاری ہے،میچ کے امپائر گرائونڈ کا حتمی جائزہ 2گھنٹے بعد لیں گے،پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
مقابلے کیلئے فاسٹ بولر محمدعامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں ، شعیب ملک کی شرکت پر تاحال سوالیہ نشان برقرارہے ،گزشتہ روز سے نپیئرمیںموسم ابر آلودتھا،خراب موسم ہی کی وجہ سے ٹیم پاکستان پریکٹس بھی نہ کر سکی تھی اور میچ متاثرہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا ۔
یاد رہے کہ ویلنگٹن کے پہلے میچکی ابتدا میں پاکستانی بولرز نےدھاک بٹھائی99 پر 6 کیوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، اس دوران عامر ،انور علی نے شاندار پرفارمنس بھی دی ،لیکن بعد میں کیوی بیٹسمین ایسےگرجے اور میزبان بالرایسے برسےکہ پاکستان کو 281رنز کے ہدف میں 70 رنز کے مارجن سے شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ3میچوں کی سیریز میںنیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔