دنیا
28 جنوری ، 2016

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے،جاپان

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے،جاپان

ٹوکیو ......جاپانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے اور بہت جلد نیامیزائل تجربہ کر سکتا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے،سیٹلائٹ سے کی گئی منظر کشی اور تجزیے سے اشارے ملے ہیں کہ وہ نئے میزائل تجربے کی ممکنہ تیاری کر رہا ہے اور ایک ہفتے میں نیا میزائل تجربہ کرسکتا ہے۔

شمالی کوریا نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں چوتھا جوہری تجربہ کیا تھا، جس کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :