28 جنوری ، 2016
اسلام آباد.......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اوگرا کے نمائندے کو ڈانٹ پلادی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے وصول کردہ 150ارب روپے اپنے اکاؤنٹ میں ڈال لیے۔
اوگرا کے نمائندے نے اس پر اعتراض کیا تو اسحاق ڈار نے اسے ڈانٹ پلادی، ان کا کہنا تھا کہ سیسس صرف گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے ہی استعمال ہوسکتا ہے۔