کاروبار
28 جنوری ، 2016

ایل پی جی عالمی قیمت سے 5 روپے کلو مہنگی بیچنے کا انکشاف

ایل پی جی عالمی قیمت سے 5 روپے کلو مہنگی بیچنے کا انکشاف

لاہور......ایل پی جی پالیسی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں عالمی قیمت سے اوسط 5 روپے کلو مہنگی ایل پی جی بیچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

یہ بات وائس چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن علی حیدر نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی پالیسی 2006 ءکے تحت ملک میں ایل پی جی عالمی قیمت سے کم میں بیچی جا سکتی ہے لیکن اسے عالمی قیمت سے بڑھایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا جواب دے کہ عالمی منڈی میں 47 روپے کلو ایل پی جی ملک میں کیوں اتنی مہنگی ہے،کراچی میں ٹرانسپورٹیشن لاگت بہت کم اور ریفائنریاں ہونے کے باوجود ایل پی جی کی فی کلو 100 روپے فروخت زیادتی ہے۔

مزید خبریں :