پاکستان
29 جنوری ، 2016

کراچی شہر میں بجلی کاایک بڑابریک ڈاؤن، آدھےشہرکی بجلی غائب

کراچی شہر میں بجلی کاایک بڑابریک ڈاؤن، آدھےشہرکی بجلی غائب

کراچی........کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کابریک ڈاؤن ہوگیا۔جس کےبعد تقریباً آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کے ذرائع کاکہنا ہے کہ جامشوروکےقریب500کےوی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، ایکسٹینشن لائن ٹرپ ہونےکےسبب بریک ڈاؤن ہوا۔

اس سے پہلے کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

شہر میںپھر ایک بڑابجلی کا بریک ڈائون ہوگیا،جن علاقوں میںبجلی غائب ہونے کی اطلاعات آئی ہیں، ان میں صدر،آئی آئی چندریگرروڈ ،طارق روڈ،بہادرآباداورکینٹ اسٹیشن ، لیاقت آباد،ایف بی ایریا،گارڈن ،گلشن اقبال،گلستان جوہر،شاہ فیصل ٹاؤن، ڈیفنس،کلفٹن ، سولجربازار،نمائش اوراطراف کےعلاقوں میں بھی بجلی بند ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :