پاکستان
01 جون ، 2012

وسطی کرم سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 شدت پسند ہلاک

وسطی کرم سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 شدت پسند ہلاک

پشاور…وسطی کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح وسطی کرم کے علاقے نادر میلہ میں شدت پسندوں نے فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں ایک کیپٹن سمیت دواہلکار زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے- دوسری کارروائی میں اوٹ اور علی شیرزئی کے علاقوں میں فروسز نے گن شیف ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ اور ان میں موجود 8شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :