پاکستان
31 جنوری ، 2016

ملک کو توانائی بحران جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ،شہباز شریف

ملک کو توانائی بحران جیسے  چیلنجز کا سامنا ہے ،شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران ، دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تیز تر معاشی ترقی کیلیے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔

مزید خبریں :