پاکستان
01 جون ، 2012

کراچی:سرجانی ٹاوٴن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی:سرجانی ٹاوٴن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں خدا کی بستی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بند ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے سرجانی ٹاوٴن بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 2 افرادچل بسے، جبکہ ایک شخص اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مرنیوالوں کی شناخت محبوب علی، عبدالقادر اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بند ہوگئیں۔

مزید خبریں :