01 جون ، 2012
پیرس … پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر یولین روزے کی جوڑی نے فرنچ اوپن ٹینس کے تیسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ رولینڈ گیروس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم میں دسویں سیڈ اعصام الحق اور یولین روزے کا مقابلہ تھا کینیڈا کے عادل شمس دین اور بیون پھاوٴ کی جوڑی سے۔ اعصام اور روزے نے پہلے سیٹ میں 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے 3 گیمز ڈراپ کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ٹائی بریکر پر اعصام الحق اور یولین روزے کی جوڑی نے 7-6 سے مقابلہ اپنے نام کرکے ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ اگلے مرحلے میں ان کا مقابلہ برطانیہ کے ڈومینٹک انگلوٹ اور فلپائن کے ٹریٹ کونارڈ ہوائے کی جوڑی سے ہوگا۔