01 فروری ، 2016
لاس اینجلس ......مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا اپنی دلچسپ حرکتوں سے باکس آفس پر چھاگیا ،’ کنگ فو پانڈا تھری ‘ریلیز ہوتے ہی 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کما کر سب سے آگے ۔
مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا ایک بار پھر اپنی دلچسپ حرکتوں سے تمام فلموں پر بازی لے گیا ،نئی اینی میٹڈ ایکشن فلم’ کنگ فو پانڈا تھری ‘ اس سلسلے کی تیسری فلم ہے، جس میں ’پُو‘ نامی پانڈا اپنے ساتھیوں سے مل کر دشمنوں کو دھول چٹاتا ہے ۔
اس سے پہلے 2008ء اور2011ء میں کنگ فو سیریز نے ریکارڈ بزنس کیا تھا، کنگ فو پانڈا نے اپنی ریلیز کے 3 دنوں میں4 کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے ۔
آسکر ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی لیونارڈو دی کیپریو کی فلم ’دی ریوننٹ‘ کا جادو اب بھی مداحوں کو اپنے سحر میں لیے ہوئے ہے ۔
اس ہفتے فلم نے مزید 1 کروڑ24 لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی اسٹار وارز اس ہفتے تیسری پوزیشن پر آگئی ، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ 7 لاکھ ڈالر کمائے۔