02 جون ، 2012
اسلام آباد ... حالیہ بجٹ میں دفاعی امور کے لیے 10 فیصد کا اضافہ کیا ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق 2012-2013 کے بجٹ میں دفاعی امور کیلیے 545 ارب روپے رکھے ہیں جبکہ گذشتہ سال کے بل میں یہ رقم 495 ارب روپے تھی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق گذشتہ سال مزید اخراجات جو دفاع پرہوئے ان کے مطابق پچھلے سال 509.32 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔ جس کا مطلب ہے کہ گذشہ بھی مختص کی گئی رقم سے 14.32 ارب روپے زیادہ خرح ہوئے تھے۔ اعداد وشمار کے مطابق نئے بجٹ میں ڈیفنس ڈویڑن پر 3205.2 ملین روپے اور دفاعی پیداوار کے امور پر دو ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔