پاکستان
02 جون ، 2012

صدراوروزیراعظم نے بجٹ میں تاحیات مراعات اور سیکیورٹی یقینی بنالی

 صدراوروزیراعظم نے بجٹ میں تاحیات مراعات اور سیکیورٹی یقینی بنالی

اسلام آباد ... بجٹ میں صدراوروزیراعظم نے اپناعمربھرکابجٹ خزانے سے پکاکرلیا، تاحیات مراعات اور سیکیورٹی عوام کے خرچے پریقینی بنالی گئی ہے، جس پر پسماندہ عوام کی حیرت صدمے میں بدل گئی ہے۔پاکستان میں صدریاوزیراعظم کے عہدے تک پہنچنے کیلئے یوں توکئی چیزیں چاہیں مگرسیاستدان ہو یانہ ہونوٹ ہوناسب سے ضروری سمجھاجاتاہے اور یہ کون نہیں جانتاکہ صدرزرداری کتنے مالدارہیں اوروزیراعظم گیلانی کو بھی دوروزارت میں تنخواہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہوگی۔اورخاص طورپر ایساشخص جیسے مہنگے مہنگے سوٹ لوگ تحفے میں دیتے ہوں۔سابق صدرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف کوبھی چھوٹے موٹے نوٹوں کی کبھی ضرورت پڑی ہواس کاعوام تصور بھی نہیں کرتے،وہ ان کے فارم ہاوٴس سے بھی واقف ہیں۔اتنابڑافارم ہاوٴس کہ ملک کے ہزاروں غریب مل کرخواب میں بھی اتنابڑاگھرنہیں دیکھتے۔ان کے دورکے وزیراعظم شوکت عزیزکونوٹوں ہی نہیں عوام کے نزدیک ڈالروں کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ماضی کے وزیراعظم میں بینظیرہوں یانوازشریف،اورسابق صدورمیں فاروق لغاری ہوں یاجنرل ریٹائرڈ ضیاالحق ،آج کے نوجوان کوکوئی غریب صدریاوزیراعظم یادنہیں۔پاکستان میں صدراوروزیراعظم کے عہدے پر آنیوالوں کوسیکیورٹی کے خدشات پرعوام کاکہناہے کہ یہ افراداپنے خرچے پربھی مزے سے جی سکتے ہیں۔اوران کابوجھ بھی عوام کواٹھاناپڑگیاتوپھرخداخیرہی کرے ۔

مزید خبریں :