02 جون ، 2012
منڈی بہاوٴالدین ... منڈی بہاوٴالدین میں تین افراد کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق منڈی بہاوٴالدین کے علاقے میانہ گوندل میں چک 49 کے رہائشی ملزم انصرنے تین افراد عثمان ،وقاص اور خرم کو کھانے پر بلایا تھا۔تینوں افراد راولپنڈی کے رہائشی تھے جو سرگودھا میں گندم پہنچانے کے بعد واپس جارہے تھے۔ملزم نے تینوں افراد کو گھر بلاکر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کی راولپنڈی میں ٹائروں کی دکان تھی اور مقتول افراد اکثر اس کی دکان پر آتے تھے۔پولیس ملزم کی تلاش مین چھاپے ماررہی ہے۔