02 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے لیاری اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے،جبکہ گلشن اقبال میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں بھی کیں۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے یثرب گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، لیاری کے علاقے کلری میں احمد شاہ بخاری روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق مقتول کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد 4 گولیاں مار کر اسے قتل کیا گیا،قصبہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،ادھر پہاڑ گنج کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون اور بن قاسم موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،دوسر ی جانب گلشن اقبال بلاک 4 کے علاقے قائد آعظم کالونی اور اس سے متصل علاقوں میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔