دلچسپ و عجیب
02 فروری ، 2016

اب روبوٹ کھیتی باڑی بھی کریں گے

اب روبوٹ کھیتی باڑی بھی کریں گے

ٹوکیو.....دور حاضر کا انسان ٹیکنالوجی اور نت نئی ایجادات کا اس قدر عادی ہوچکا ہے کہ اسے ان کے بغیر ایک لمحہ جینا بھی اب دوبھر لگتا ہے۔

اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک آئے روز نت نئی ایجادات کر رہے ہیں اور اسی سلسلےکو آگے بڑھاتے ہوئے جاپانی ماہرین نے کھیتی باڑی کا کام بھی روبوٹس سے کروانے کی ٹھان لی ہے۔

جاپان دنیا کا ایسا پہلا فارم بنایا جارہا ہے، جہاں روبوٹ کھیتی باڑی کے کام سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ فصلوں کی حفاظت بھی کریں گے۔

چار ہزار چار سو اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط یہ فارم2017تک اپنا کام شروع کر دے گا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا روبوٹ اس معاملے میں انسانوں کی جگہ لے پاتے ہیں یا نہیں۔

مزید خبریں :