02 فروری ، 2016
ڈھاکا......عجیب و غریب بیماری میں مبتلا بنگلادیشی نوجوان کے ہاتھ پائوں درخت کی جڑ جیسے ہوگئے ہیں۔
بنگلا دیش کے علاقے کھلنا سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان عبدالباجندر ایسی جلدی بیماری میں مبتلا ہے، جس نے اس کے جسم کے مختلف حصوں خصوصا پاؤں اور ہاتھوں کی ساخت کو ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔
اس کے ہاتھوں اور پاؤں کی ساخت بالکل درخت کی جڑوں جیسی ہو چکی ہے، اس پراسرار بیماری کے باعث عبدالباجندر ’ٹری مین‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ڈھاکا میڈیکل کالج اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے بالآخر اس نوجوان کو اس تکلیف سے نجات دینے کیلئے اس کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں طبی ماہرین کا ایک بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے جو اس بیماری پر تحقیق کررہا ہے۔