انٹرٹینمنٹ
02 فروری ، 2016

بالی وڈ میں جدائیوں کا موسم جاری، ویرات انوشکا کی دوستی بھی خطرے میں

 بالی وڈ میں جدائیوں کا موسم  جاری،  ویرات انوشکا کی دوستی بھی خطرے میں

بالی وڈ.....بالی ووڈ میں جدائی کاموسم طول پکڑنے لگا،رنبیر کترینہ ،سہیل سیما،ارباز ملائیکہ اور فرحان ادھونا کےبعد اب ویرات انوشکا کی دوستی بھی خطرے میں پڑ گئی۔

انسٹاگرام پر دونوں نے ایک دوسرے کو فولو کرنا چھوڑ دیا، انوشکا شرما اور ویرت کوہلی کے متعلق یوں محسوس ہوتا ہے کہ رب نے بنادی جوڑی ۔ کھیل کا میدان ہو، فلم کا پریمیر،یا فیشن شو کا ریمپ ۔۔دونوں کا ایک ہی نعرہ رہا ہم ہیں ہیپی ۔

ویرت انوشکا کو لے کر دونوں کے مداح بینڈ بجا لیے بارات کے انتظار میں تھے کہ ایک دم سے خبر گرم ہوگئی کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کی فالوئنگ ختم کردی ہے ۔ اب جن کو دیکھ کر کہا جاتا تھا کہ دل کو دھڑکنے دو ۔ وہ دل ہے اب مشکل میں ۔

رنبیر کترینہ ،سہیل سیما،ارباز ملائکہ ،فرحان ادھونا اور اب انوشکا ویرت ۔۔ 2016 سال بن رہا ہے دل ٹوٹنے کا ۔

مزید خبریں :