کھیل
02 جون ، 2012

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میںآ ج پاکستان کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا

اذلان شاہ ٹورنامنٹ میںآ ج پاکستان کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا

ایپوہ…پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کی روداد طویل ہوتی جارہی ہے،خدشہ ہے قومی ٹیم کو اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں آخری نمبرکے سوا کچھ نہیں ملے گا،وہی معرکہ جسے پاکستان نے تین بارسرکیا۔تاریخ نے وہ دور تو دیکھا کہ جب فائنل یا سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کودوسری ٹیموں کی طرف دیکھنا پڑتاتھا مگر یہ شایدکسی کے وہم وگمان میں نہیں تھاکہ اب آخری پوزیشن سے بچنے کادارومدار بھی دوسری ٹیموں پرہے۔آج پاکستان اپنا آخری لیگ میچ برطانیہ کیخلاف کھیلے گا،پاکستان کو نہ صرف یہ میچ جیتنا ہوگا،بلکہ آخری نمبرسے بچنے کیلئے پاکستان کو ملائیشیا کی ارجنٹینا کے ہاتھوں ناکامی کی بھی ضرورت ہوگی۔آج پہلے میچ میں کوریا کامقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔جبکہ تیسرا میچ ارجنٹینا اورملائیشیا کے درمیان کھیلاجائیگا۔

مزید خبریں :