02 جون ، 2012
زیورخ…یورو 2012 فٹبال چمپیئن شپ کے ورم اپ میچ میں روس نے 2006 کی ورلڈ کپ ونر اٹلی کو تین صفر سے ہرادی۔سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔لیکن دوسرے ہاف میں اٹلی کا کمزور دفاع روسی کھلاڑیوں کو قابو نہ کرسکا 60ویں منٹ میں الیگزینڈر کرزکوف نے گول کرکے روس کو کی برتری دلائی۔16 منٹ بعد رومن شرانوف نے روسی ٹیم کی سبقت دگنی کردی۔ 89 ویں منٹ میں اٹلی کے دفاعی کھلاڑیوں کی ایک اور غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روس نے تیسرا گول کردیا۔1983 کے بعد پہلی باراٹلی کو مسلسل تین میچز میں شکست ہوئی ہے۔