02 جون ، 2012
پیرس…فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر ،نوواک جوکوچ،جو ولفرائیڈ سونگا ،ماریہ شراپوا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پولینڈ کی اگنیزکا راڈوانسکا اور اینا ایوانوچ تیسرے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔رولیں گیروس میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے نکولس ماہوٹ کوشکست دی۔فیڈرر کی جیت کااسکور چھ تین ،چار چھ،چھ دو اور سات پانچ سے رہا۔،سربیا کے نوواک جوکوچ نے نکولس ڈیولڈر کو چھ ایک ،چھ دو اور چھ دو سے شکست دے کر چوتھے راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔خواتین مقابلوں کے دوسرے راوٴنڈ میں روس کی ماریہ شرپوا نے جاپان کی ایومی موریٹا کو چھ ایک اور چھ ایک سے ہراکر باآسانی ہرادیا۔تیسرے راوٴنڈ میں اٹلی کی سارا ایرانی نے سخت مقابلے کے بعد سربیا کی اینا ایوانووچ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔