04 فروری ، 2016
نیویارک......... دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کامقصد سرطان سے آگاہی اوراس مرض سے بچاؤکے حوالے سے شعوربیدارکرناہے۔
اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال 2012 میں 82 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہوگئے، اگر موجو دہ صورتحال کوکنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک یہ تعداد کئی گنا تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بر وقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوامی آگہی کافقدان ہے۔
سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اورکھانسی وغیرہ شامل ہیں۔