پاکستان
02 جون ، 2012

رحیم یار خان: سابق شوہر کے رشتہ داروں نے خاتون کے بال کاٹ دیئے

رحیم یار خان: سابق شوہر کے رشتہ داروں نے خاتون کے بال کاٹ دیئے

رحیم یار خان … رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں 4 افراد نے بزرگ خاتون پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال مونڈھ دیئے۔ جیو نیوز کے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے 60 سالہ خاتون عالم بی بی نے الزام لگایا کہ اس کے سابقہ شوہر کے رشتہ داروں محمد بخش، جلیل احمد، نذیر احمد اور جمیل احمد نے اسے کھیتوں میں لے جا کر برہنہ کردیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال مونڈھ دیئے۔ خاتون نے بتایا کہ ملزمان کو شک تھا کہ ان کی بھتیجی میرے بیٹے کے ساتھ بھاگ گئی ہے جبکہ میرے بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں۔ خاتون نے بتایا کہ لڑکی نوکری پر گئی تھی اور واپس آگئی۔ پولیس نے 2 ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :