کاروبار
02 جون ، 2012

کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن کا مظاہرہ، لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

کراچی: سی این جی ایسوسی ایشن کا مظاہرہ، لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

کراچی … آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے تحت سی این جی پر اضافی ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے ساتھ واٹر کینن کا بھی استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سی این جی پر عائد کئے جانے والے اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ فنانس بل میں سی این جی پر سیس عائد کئے جانے کی حمایت نہ کریں۔ بعد میں مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے گورنر ہاوٴس کی جانب مارچ کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس ا ور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جس سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 2درجن سے زائدافراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

مزید خبریں :