06 فروری ، 2016
پیرس ......سائیکل چلانا یوں تو کوئی مشکل کام نہیں لیکن اس دوران کرتب دکھانا واقعی ایک ماہر رائیڈر ہی کر سکتا ہے کیونکہ ذرا سی غلطی ہوئی تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔
جی ہاں فرانس سے تعلق رکھنے والےYoann Barelliنامی نوجوان نے ایک جنگل میں ماؤنٹین بائیک چلاتے ہوئے ایسی مہارت سے اونچی اونچی رکاوٹیں پا ر کیں جیسے وہ کوئی بچوں کا کھیل ہو۔
کہیں تو سائیکل سوار انتہائی اونچے نیچے پہاڑوں پر دوڑاتا دکھائی دیا تو کہیں پتلی پتلی راہداریوں پر جا پہنچا ہے تاہم جو بھی کیا کمال ہی کیا۔!!