06 فروری ، 2016
لندن ......آج کل انٹرنیٹ پر ایک سیلفی نے دھوم مچا رکھی ہے، جس میں لوگوں پہچاننا ہے کہ جڑواں بہنیں کون ہے اور ماں کون ہے۔
جی ہاں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک سیلفی اپلوڈ کی گئی، جس میں ایک ماں اہنی دو جڑواں بیٹیوں کے ہمراہ چیلنج دیتے ہوئے دکھائی دی کہ ہم میں سے بیٹیاں اور ماں الگ الگ کر کر دکھائیں۔
اس سیلفی میں ان تین خواتین کو ایک گاڑی میں بیٹھا دکھایا گیا ہے، اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے ’ماں، ٹوئن اور میں‘اس ٹوئیٹ کو دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ ماں کون ہے ؟۔
لوگوں کے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ ہوسکتا ہے ماں تصویر لینے والی ہو اور دوسری یہ کہ وہ درمیان میں بیٹھی ہے، اس کا جواب ٹوئٹ کے الفاظ یا کیپشن میں ہی چھپا ہے، اور اب تک اس ٹوئٹ کو ہزاروں بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔