06 فروری ، 2016
ریو ڈی جنیریو.......دنیا میں کئی ایسے منچلے موجود ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عجیب و غریب کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان نوجوانوں کا شمار بھی ایسے ہی منچلوں میں کیا جاسکتا ہے۔
ناروے سے تعلق رکھنے والی اسکائی ڈائیورزنے برازیل کے شہرریو ڈی جنیریو میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کئی ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکر شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔
سپر مین کی طرح اْڑان بھر کر کرتب دکھانے والے ان اسکائی ڈائیورز نے دوران فضاء میں کرتب کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔