06 فروری ، 2016
نیویارک ......امریکی ریاست وسکونسن میں برف سے مجسمہ سازی کی نیشنل چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں حصہ لینے ماہر مجسمہ ساز پہنچ گئے ہیں۔
نیشنل اسنو اسکلپچر مقابلے میں امریکا کی11 مختلف ریاستوں سے15ٹیمیں یہاں پہنچی ہیں، جو 3 ممبران پر مشتمل ہیں۔ برف سے مجسمہ سازی کے اس مقابلے کیلئے ٹیموں کو جنیوا جھیل کے قریب اپنے مجسمے تیار کرنے ہیں، جنہیں اُنکی انفرادیت،تکنیک اور اسکے ذریعے دیے جانے والے پیغام پر ججز کی جانب سے مارکس دیے جائینگے۔
واضح رہے کہ اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کوٹرافی کے علاوہ برف سے مجسمہ سازی کے عالمی مقابلے میں شرکت کا دعوت نامہ بھی ملے گا۔