دلچسپ و عجیب
06 فروری ، 2016

سوئزرلینڈ : سالانہ کارنیول میں بدصورت ماسک پہنے افراد کی شرکت

سوئزرلینڈ : سالانہ کارنیول میں بدصورت ماسک پہنے افراد کی شرکت

زیورخ ......سوئزرلینڈمیں موسمِ سرما کو بائے بائے اور موسمِ بہار کو خوش آمدید کہنے کے سالانہ رنگا رنگ کارنیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

Lucerneنامی اس 6 روزہ کارنیول میں شرکت کے لیے سینکڑوں افراد بدنما اور بدصورت ماسک پہنے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر جمع نظر آئے۔

15ویں صدی سے شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے اس منفرد میلے میں ہر سال جہاں منفرد ماسک پہنے لوگوں کی دلکش پریڈ منعقد کی جاتی ہے، وہیں لالٹینوں سے مزین فلوٹس بھی جگمگاتے نظر آتے ہیں جبکہ شاندارکنسرٹس اس پورے میلے کے لطف کو مزید دوبالا کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس میلے کے لیے بدنما ،بدصورت اور خوفناک ماسک پہنے کا مقصد سردی کودیوتا کو ڈراکر بھگاناہوتا ہے۔

مزید خبریں :