کھیل
07 فروری ، 2016

یاسر شاہ پر3 ماہ کی پابندی، 27مارچ کے بعد بولنگ کراسکیں گے

یاسر شاہ پر3 ماہ کی پابندی، 27مارچ کے بعد بولنگ کراسکیں گے

لاہور......آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی جو 27مارچ کو ختم ہوجائے۔

آئی سی سی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ معاملے کا فیصلہ سنادیا ہے ، فیصلے میں آئی سی سی نے یاسر شاہ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی ہے، یاسرشاہ 27 مارچ تک بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کا معطل کردیا تھا۔

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے انجانے میں اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کی تھیں۔

مزید خبریں :