دنیا
02 جون ، 2012

افغانستان میں 2 غیرملکیوں سمیت 4 افراد بازیاب، 7 اغواء کار ہلاک

افغانستان میں 2 غیرملکیوں سمیت 4 افراد بازیاب، 7 اغواء کار ہلاک

کابل … شمالی افغانستان میں نیٹو افواج نے کارروائی کرکے اغواء کئے گئے 2 غیر ملکی خواتین ڈاکٹروں سمیت 4 افراد کو بازیاب کرالیا۔ گزشتہ ماہ اغواء کیے جانے والے 4 امدادی کارکنوں کو نیٹو اور افغان فوج کی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کرایا گیا۔ ان مغویوں کو صوبہ بدخشاں کے پہاڑوں میں ایک غار میں رکھا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم مڈ ایئر نامی غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے ان ملازمین کو صوبہ بدخشاں جاتے ہوئے 22 مئی کو مسلح افراد نے اغواء کیا تھا اور رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بازیاب ہونے والوں میں ایک برطانیہ اور ایک کینیا کی خاتون ڈاکٹر سمیت ان کے 2افغان ساتھی شامل ہیں۔ افغان حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

مزید خبریں :