انٹرٹینمنٹ
08 فروری ، 2016

فلم بندی کے لئے بس میں دھماکے سے لوگ ڈر گئے

فلم بندی کے لئے بس میں دھماکے سے لوگ ڈر گئے

لندن...... معروف چینی اداکارجیکی چن کی آنے والی نئی فلم کی عکس بندی کے لئے لندن میں بس میں ہونیوالے زورداردھماکے کی آوا زنے لوگوں کے اوسان خطا کر دئیے ۔

جیکی چن اپنی نئی آنیوالی ایکشن فلم دی فارنرکی عکسبندی میں مصروف تھے اور فلم کی ایک منظر میں لندن میں معروف برج لامبیتھ پربس میں دھماکے کیلئے جب دھماکے خیز مواد سے بس اُڑائی گئی تو لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔

زور دار دھماکے کی آواز سن کر لوگ سمجھے کہ شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما ہو گیا ہے۔بعد ازاں حقیقت کا علم ہونے پر لوگوں کے حواس بحال ہوئے اور جیکی چن کی فلم کی شوٹنگ کا سن کر سب نے چین کا سانس لیا۔

مزید خبریں :