کھیل
08 فروری ، 2016

ایشیا کپ ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان موخر

ایشیا کپ ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان موخر

کراچی......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان موخر کردیا ہے،کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کو پندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوانی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے لیے مزید دو دن کی مہلت مل گئی ہے، البتہ آئی سی سی کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے، توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے دو رز میں ہوجائے گا۔

مزید خبریں :