انٹرٹینمنٹ
08 فروری ، 2016

مرد خواتین کے لباس کی نہیں ان کی عزت کریں،ودیابالن

مرد خواتین کے لباس کی نہیں ان کی عزت کریں،ودیابالن

ممبئی......معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ خواتین کے لباس کی نہیں بلکہ ان کی عزت کریں۔ لباس نہیں بلکہ خواتین عزت کی مستحق ہوتی ہیں۔

ایک نجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھامعاشرے کے مردوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے افراد کو خواتین کے لباس پر تنقید ترک کر دینی چاہیے اور لڑکیوں کو انکی مرضی و منشا کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کرنے دینا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلمی ہیروئینز کی بات نہیں کر رہی بلکہ وہ عام لڑکیوں کی بات بھی کر رہی ہیں۔مردوں کو تمام عورتوں کی عزت کرنی چاہئیے ۔

مزید خبریں :