دنیا
09 فروری ، 2016

عرب امارات کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر بھارت کا دورہ کریںگے

 عرب امارات کی  فوج کے ڈپٹی کمانڈر بھارت کا دورہ کریںگے

دبئی......متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان بھارت کا دورہ کریںگے،ان کا یہ دورہ کل متوقع ہے۔

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کا بھارت کایہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ سیکورٹی اورخلیجی خطے کے استحکام سمیت کلیدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں 70 لاکھ بھارتی باشندے ہیں۔

مزید خبریں :