پاکستان
10 فروری ، 2016

لاہور:شاہدرہ سے بین الاَضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور:شاہدرہ سے بین الاَضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور......... لاہور میں شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرکے بین الاَضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تین ڈاکوئوں میں گینگ کا سرغنہ عارف عرف رانو بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، 14 موٹرسائیکلیں،6 موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ لاہور، شیخوپورہ، قصور اور دیگر اضلاع میں وارداتیں کرتا تھا۔

مزید خبریں :