کھیل
10 فروری ، 2016

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے 167رنز کا ہدف

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے 167رنز کا ہدف

شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے 167رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 166رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کے محمد رضوان سب سے زیادہ 50رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان اظہر علی نے 27، ڈیوائن براوو نے 26، نوید یاسین نے 25، عمر اکمل نے 23 اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 3رنز اسکور کیے۔ کیون کوپر 3رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ میںفتح کیلئے167رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے 2 جبکہ رمان رئیس، عمران خالد اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں :