پاکستان
11 فروری ، 2016

دوحہ میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق کا فضائی مظاہرہ

دوحہ میں جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق کا فضائی مظاہرہ

دوحہ........پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم نے دوحہ میں جے ایف 17تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں کا فضائی مظاہرہ دیکھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں نے قطر کی فضاؤں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف اور قطر کے وزیر اعظم کوجے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔ قطر کے وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارکردگی کو سراہا اور عملے سے ملاقات بھی کی۔

مزید خبریں :