11 فروری ، 2016
ملتان....ملتان میں دو ماہ کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ، پٹرول سستا ہونے کے باعث اسٹیشنز پر رش نہ ہونے کے برابر رہا ۔ملتان میں دسمبر میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ہیں۔
حکومت کا ایل این جی کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد سی این جی بحال کر دی گئی ہے ، کئی اسٹیشنز تو واجبات جمع نہ کرانے کے باعث بند ہیں جبکہ بعض اسٹیشنز کھلے ہیں لیکن پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ان سی این جی اسٹیشنز پر رش نہ ہونے کے برابر ہے ۔