12 فروری ، 2016
کراچی..... کراچی کے مختلف علاقوں میں دستی بم حملوں کے بعد جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعات کے داخلی راستوں کے باہر سیکورٹی گارڈز تعینات کردیئے گئے جبکہ متعلقہ تھانوں سے پولیس کا گشت بڑھانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح مبینہ ٹائون تھانے اور کریم آباد پر اپوا گرلز کالج کے قریب پر دستی بم حملے کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق نامعلوم افراد کریم آباد فلائی اوور کے اوپر سے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رینجرز اور پولیس نے ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے دو دستی بم حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔